کراچی ( صباح نیوز) سوشل میڈیاسائٹ فیس بک نے مالیاتی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے جن میں بٹکوائن اور کریپٹو کرنسی شامل ہیں۔

فیس بک نے بٹکوائن اور کریپٹو کرنسی

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ کے پروڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر راب لیتھبرن نے بتایا کہ فیس بک نے نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس سے مالیاتی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی لگانے کافیصلہ کیا ہے۔کمپنی کا کہناہے کہ مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے اشتہارات اکثر گمراہ کن اور دھوکے پرمبنی ہوتے ہیں لہذا ان پرپابندی عائد کی جارہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس پالیسی کااطلاق اور انسٹاگرام پر کیاجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here