ون پلس فون

ون پلس فون استعمال کرنے والے40,000 صارفین کا کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری

بیجنگ (آن لائن) ون پلس فون استعمال کرنے والے40,000 صارفین کا کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری ہوگیا ۔
چینی کمپنی ون پلس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نامعلوم ہیکرز کی جانب سے کمپنی کے سرور پر حملہ کرکے 40 ہزار سے زائد صارفین کے کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا چرایا گیا ہے، تاہم چوری کیے جانے والے مواد میں نہ صرف صارفین کے کریڈٹ کارڈ کے نمبر بلکہ ان کے کریڈٹ کارڈ کی میعاد اور سیکورٹی کوڈ بھی شامل ہیں ۔بیان کے مطابق ڈیٹا کی ہر چوری گزشتہ سال اکتوبر سے رواں ماہ جنوری کے دورانیے میں کی گئی ہے جبکہ ہیکرز کے حملے سے وہ صارفین محفوظ رہے ہیں جنہوں نے پے پال کے ذریعے اپنی ادائیگاں کی ہیں ۔
دوسری جانب ون پلس کمپنی کی جانب سے سیکورٹی خامی کی وجہ سے متاثر ہونے والے تمام تمام صارفین کو ذاتی ای میل لکھی گئی ہے جبکہ ون پلیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی اس کے نتائج سے صارفین کو آگاہ کردیا جائے گا۔

فیس بک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here