موبائل ایپ

وہ موبائل ایپ جو آپ کو ورزش کرنے کے بدلے پیسے دیتی ہے

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) ورزش کرنا بہت سے لوگوں کو مشکل کام لگتا ہے۔ ظاہر ہے کہ جب آپ آرام سے بیٹھ کر راحت و سکون سے لطف اندوز ہو سکیں تو کس کا دل چاہے گا کہ خود کو مشکل میں ڈال کر پسینہ بہائے، لیکن اگر ورزش کے بدلے پیسے ملیں تو کیسا ہے؟ جی ہاں، یہ بالکل ممکن ہے۔ بس اس کے لئے آپ کو ایک ایپ اپنے فون میں انسٹال کرنا ہو گی اور پھر آپ ورزش کرتے جائیں اور پیسے بناتے جائیں۔ 
یہ موبائل ایپ ہیلدی ویج (Healthy Wage) ہے جو ساری دنیا میں مقبول ہو رہی ہے۔ اس ایپ کو آپ فری ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں لیکن اس کے استعمال سے پہلے آپ کو اپنے وزن کی مصدقہ معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ یہ موبائل ایپ iOSاور اینڈرائیڈ دونوں کے لئے دستیاب ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی ایسی ایپس دستیاب ہیں۔
ڈائٹ ویٹ (Diwt Weight)نامی موبائل ایپ بھی ہیلدی ویج کی طرح ہی کام کرتی ہے۔ یہ ایپ بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے لوگوں کو اب تک دو کروڑ ڈالر (تقریباً دو ارب پاکستانی روپے) سے زائد رقم دی جاچکی ہے۔ یہ موبائل ایپ بھی فری ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہے لیکن اس کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اس کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔

فیس بک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here