سیریز میں ،انگلینڈ نے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو 4وکٹوں سے شکست دے دی

ٹیسٹ سیریز کا بدلہ ایک روزہ سیریز میں ،انگلینڈ نے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو 4وکٹوں سے شکست دے دی
ٹیسٹ سیریز کا بدلہ ایک روزہ سیریز میں ،انگلینڈ نے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو 4وکٹوں سے شکست دے دی

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ نے آسٹریلیا نے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کر لی۔
برسبین میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 270رنز بنادئیے ،جن میں فنچ کے 106اور مارش کے 36رنز نمایاں ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جوئی روٹ اور راشد نے دو،دو وکٹیں حاصل کی ۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم میدان میں آئی اور شروع سے ہی مخالف ٹیم پردباﺅبنائے رکھااور مقررہ ہدف44.2اوورز میں ہی 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے چار اور رچی رچرڈ سن نے دو وکٹیں حاصل کی ۔
جوئی روٹ کو میچ میں آل راﺅنڈرکارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کاایوارڈدیا گیا ،سیریز کا تیسرا میچ21جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا مانگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here