ٹیکنو

ٹیکنو نے پاکستانی سمارٹ فون کی مارکیٹ میں 2018ء کا بہترین سیلفی فون کیمن آئی متعارف کروادیا

کراچی(مارکیٹنگ ریلیز) ٹیکنو موبائل نے پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے منفرد خصوصیات کا حامل بہترین سیلفی فون’’ کیمن آئی‘‘ متعارف کرادیا جو کہ رواں سال کا کم قیمت اور بہترین سیلفی فون قرار دیا جارہاہے۔ یہ 13 میگا پکسل فرنٹ اور بیک کیمرہ کے ساتھ جدید خصوصیات کا حامل ہے۔ 
اس کے علاوہ پاکستان کی سمارٹ فون موبائل مارکیٹ میں کوارڈکور فلیش کا فیچر متعارف کرانے والی پہلی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ٹیکنو نے پاکستانی سمارٹ فون کی مارکیٹ میں 2018ء کا بہترین سیلفی فون کیمن آئی متعارف کروادیااس موقع پر کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ جیف لیو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو موبائل پاکستانی سمارٹ فون مارکیٹ میں نہایت تیزی سے مقبول ہورہی ہے، اس کی وجہ ہمارا کوالٹی کا معیار، جدید ترین فیچرز اور کم قیمت ہے اور اسی وجہ سے 6 سال کے مختصر عرصہ میں 50 سے زائد ممالک کی موبائل مارکیٹ میں ٹیکنو موبائل کا شمار صف اول کے برانڈز میں ہوتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کیمن آئی‘‘ اپنی قیمت اور فیچرز کے اعتبار سے بہترین فون ہے اور اس سے پاکستانی سمارٹ فون مارکیٹ میں مقابلے کا ایک نیا رجحان دیکھنے کو ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here