کنٹینرپرچڑھنے والوں کی شکلوں پر2018 کا فیصلہ واضح تھا، مریم نواز

ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ سازشیوں نے جب پہلا حملہ کیاتھاتوہری پوروالوں نے مزاچکھایاتھا،ہرالیکشن میں عوام نے نوازشریف کو زیادہ ووٹ دیئے،ہر ی پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دودن قبل کنٹینر پر چڑھنے والوں کی شکلیں دیکھیں تھیں؟،کنٹینرپرچڑھنے والوں کی شکلوں پر2018 کا فیصلہ واضح تھا، نوازشریف 2018 میں دوبارہ جیت جائیں گے۔

ہری پور میں جلسہ عام میں عوام سے سوال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف سے ہونے والی ناانصافی کا بدلہ لیں گے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف بجلی کے منصوبے لگارہے تھے تب آپ کنٹینرپرگالیاں دے رہے تھے، اگرچارپانچ سال کام کیا ہوتا توامپائرکی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا،شکست آپ کا مقدرہے پچھلے 4سال میں کیا کیا؟،ناکامی کا بدلہ پارلیمنٹ کوگالی دے کرلیا گیا،آپ بتائیں پارلیمنٹ کوگالی کس کوگالی ہے؟۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here